مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے ایک پیغام میں زائرین اربعین حسینی اور شہید امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مقتدیٰ صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم حضرت امام حسینؑ کے زائرین اربعین اور ولی شہید و راہ جہاد کی تشییع میں شرکت کرنے والے معزز افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ سب کو سلامتی، امن اور عافیت عطا فرمائے۔
دوسری جانب الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عراق کے مقدس شہروں میں شہید امام خامنہ ای کے جسد خاکی کے استقبال کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نجف اشرف جانے والے راستوں پر معمول سے ہٹ کر انتظامات کیے گئے ہیں، عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں، سکیورٹی چیک پوسٹوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور خدمات انجام دینے والی گاڑیاں شب و روز مصروف عمل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اگرچہ نجف اشرف اور کربلا ہر سال محرم، صفر، رجب اور شعبان میں لاکھوں زائرین کی میزبانی کا تجربہ رکھتے ہیں، تاہم شہید امام خامنہ ای کی تشییع کے موقع پر حکام کو توقع ہے کہ انہیں تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک کے انتظامات سنبھالنے ہوں گے، جس کے لیے سکیورٹی اور انتظامی ادارے مکمل تیاریوں میں مصروف ہیں۔
آپ کا تبصرہ